کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے باہر،سابق کپتان،راشد لطیف نےکہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے ہمیں یہاں ہراکر گئے ہیں۔ہمیں توقع تھی کہ پاکستان جیت نہیں سکتا کیوں کہ ہماری تیاری اچھی نہیں تھی۔سلیکشن اچھی نہیں تھی اور ہمارا جیت والا مائنڈ سیٹ نہیں ہے،سابق کرکٹر،احمد شہزاد نےکہا کہ کوشش ہے کہ سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر پڑ جائے،، تمام قصور سلیکشن کمیٹی کا نہیں ہے۔ابھی ایک بیانیہ تیار کیا جارہا ہے۔وہ لوگ جو پی سی بی کے پے رول پر ہیں بیانیہ اپنا رہے ہیں کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تو کہا تھا کہ آپ نے ٹیم تبدیل کرنی ہے تو کرلیں۔کوشش کررہے ہیں کہ سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر پڑ جائے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر۔نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو5 وکٹوں سے ہرا دیا۔