اسلام آباد (ساجد چوہدری )موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز فریم ورک کی عدم منظوری کے باعث ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز( ایم وی این او )فریم ورک نہ صرف کئی ماہ سے وزارت آئی ٹی کے پاس زیر التوا ء ہے بلکہ فریم ورک وزارت قانون کو ویٹنگ کیلئے بھی نہیں بھیجا گیا ہے ،فریم ورک کی منظوری کے بعد کوئی آپریٹر اضافی سپیکٹرم خرید سکتا ہے،کوئی بھی آپریٹر اضافی سپیکٹرم خرید کر ایم وی این او کو دے سکتا ہے، ذرائع کے مطابق فریم ورک منظوری کے بغیرموبائل آپریٹرز اضافی اسپیکٹرم خریدنے کو ترجیح نہیں دیں گے۔