اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد سمیت 12اضلاع میں ٹائپ ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، پشین، چمن، کوئٹہ، گھوٹکی، حیدرآباد، قمبر، کراچی کیماڑی، ویسٹ، لاڑکانہ اورسکھر متاثر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئے گئے حالیہ ماحولیاتی نمونہ جات کے دوران کئی اضلاع میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1(WPV1) کی موجودگی کا پتہ چلاہے۔ یہ نمونے 24جنوری سے 4فروری کے درمیان 15 اضلاع سے جمع کیے گئے تھے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے۔