کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کےمقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔ایس آئی یو نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کے لئے مزید ریمانڈ درکار ہے، عدالت نے ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ۔