• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر عمر ایوب کی PFUJ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، فنانس سیکرٹری لالا اسد پٹھان اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کامیاب عہدیداران کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافی برادری نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہےنو منتخب قیادت آزادی صحافت، صحافیوں کے حقوق اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریگی، ایاز صادق نے نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی کامیابی صحافی برادری کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے پریس گیلری پارلیمان کا ایک اہم جزو ہے ۔
اہم خبریں سے مزید