• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی 4 علاقوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، 4 گاڑیاں، 4 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں جنید سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں اعظم سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون. بادامی باغ میں ولید سے1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹائونمیں تنویر سے 1لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد، نشتر کالونی، شادباغ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ برکی ،ساندہ شادمان اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید