• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا، رمیش اروڑہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے کیمپ آفس میں پاکستان میں فرانسیسی سفیر، نکولس گلیے سے ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا، خاص طور پر مذہبی اقلیتوں، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے صوبے میں مذہبی رواداری، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور فرانس جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر نے فرانسیسی سفیر کو صوبائی حکومت کے اقلیتی شناختی کارڈز کے اجرا کے بارے میں آگاہ کیا کہ پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مذہبی اقلیتوں کی فلاح کے لیے مختلف اقدامات، مالی امداد، صحت کی سہولتیں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بارے بتایا کہ کس طرح مذہبی اقلیتوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید