• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن اورمحفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنایا جائے، آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ٹاکرا سوموار کے روز منعقد ہوا جس میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ دریں اثناء  اب کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بے گناہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ کو چھپانے کے لیے ویری فیکیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہے. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ ایسے کیسز کے متعلق کوئی رپورٹ سی پی او دفتر کو نہیں بھیجی جائے گی، کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ریکارڈ نئے پیٹرن کے مطابق خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔اس میں 15مختلف کالمز رکھے گئے ہیں جس کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اپڈیٹ کیا جائے گا،تفتیش کے دوران بےگناہ،مقدمہ خارج ہونے،عدالت میں صلح نامہ پر بری ہونے پر ملوث نہیں کے ریمارکس دیے جائیں۔ جبکہ عدالت میں ٹرائل کے دوران بےگناہ،سماعت مکمل ہونے کے بعدکیس میں بری ہونے پر بھی ملوث نہیں کے ریماکس دیے جائیں گے ۔
لاہور سے مزید