• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میوہسپتال کے40سال اور کالج آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریب میں بطور مہما ن خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر محمدبابرقریشی نے بطورگیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے قبل عطیہ کی گئی موبائل وین کا بھی افتتاح کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میوہسپتال کے40سال اور کالج آف آفتھلمولوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز کے25سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرمحمودایاز،پروفیسراسداسلم خان، پرووائس چانسلرپروفیسرمحمدمعین،ڈاکٹرمریم ملک، پروفیسر ابراراشرف،پروفیسررضاعلی شاہ، پروفیسر ناصر چوہدری،منزہ گیلانی، ڈاکٹر فاروق اعوان،فہمیدہ حسین نمائندہ پاکستان CBM، ڈاکٹر زاہدایچ اعوان انکلوزیو آئی ہیلتھ مینیجر،ڈاکٹرقرۃ العین ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف، فیکلٹی ممبران اور خواتین و حضرات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
لاہور سے مزید