• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں قیادت کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں قیادت کی تبدیلی کی تقریب ہوئی،سابق صدر سپریم کورٹ بار سینیٹر حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا ڈاکہ مارا گیا اس سے عدلیہ کو آزاد کرانا ہے،ہم نے اس ملک میں صحیح معنوں میں رول آف لاء قائم کرنا ہے۔ ہمیں اپنے مقدس پیشے کو غلط ہاتھوں سے بچانا ہے،الوکیل اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے نام ہے،ہم نے اس نام کے تقدس کو دوبارہ بحال کرنا ہے،ہمیں اس مقدس پیشے کو ٹاوٹوں سے بچانا ہے،آپ نے کسی لالچ میں میں نہیں آنا۔
لاہور سے مزید