لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے نے سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 2انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز کی شناخت شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔