لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں رمضان کے اوقات کار جاری، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گٍ لاہور ہائیکورٹ میں پیر سے جمعرات صبح 9 سے ڈیڑھ بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کیسوں کی سماعت ہوگی، ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 9 سے 3 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 سے ایک بجے تک کیسوں کی سماعت ہوگی۔