لاہور(میگزین رپورٹ) ایف سی کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر مظفر عباس کو ادارۂ ثقافت اسلامیہ کا ڈائرکٹر مقرر کر دیا گیا ہے یادرہے کہ یہ ادارہ اسلامی ثقافت اور فلسفہ کی ترویج کے لئے ۱۹۵۰ میں معروف محقق اور فلسفی خلیفہ عبدالحکیم نے قائم کیا تھااور ایم شریف ، شیخ محمد اکرام اور جسٹس ایس اے رحمان ماضی میں اس کے ڈائرکٹر رہ چکے ہیں۔