لاہور ( نیوزرپورٹر ) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ لاہور کے صدر ملک کاشف کھوکھر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حقیقی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ مریم نواز کی وژنری قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔