• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم ہر گھڑی مطالعہ کتب میں صرف کریں، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج )کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ تقریبات کے پہلے روز بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہاکہ علم ترقی کی پہلی سیڑھی ہے بطور طالبعلم ہر گھڑی مطالعہ کتب میں صرف کریں۔ شیخ الاسلام نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ مطالعہ اور تحقیق و تالیف میں صرف کیا۔ شیخ الاسلام سے محبت کا دعویٰ کر نے والوںپر لازم ہے کہ وہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کریں۔
لاہور سے مزید