• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: چھاتی کے کینسر کی شرح بڑھنے سے خواتین میں تشویش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونی والی خواتین کی ممکنہ شرح میں تقریباً 40 فیصد اضافے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں آئندہ 25 سال کے دوران چھاتی کے کینسر سے ہلاکتوں کی شرح تقریباً 40 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

پچاس سال کی عمر سے کم مریضوں کی شرح میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

2022ء کے دوران صرف 12 ہزار سے زاہد خواتین اس بیماری میں مبتلا ہو کر زندگی گنوا بیٹھی ہیں۔

برطانیہ میں اس وقت ہزاروں کینسر کے کیسز موجود ہیں، 2022ء میں 58 ہزارسے زائد مصدقہ کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 2050ء تک یہ تعداد 71 ہزار سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ یہ شرح بڑھنے والی ہے، امریکا اور یورپ میں برطانیہ واحد ملک ہے جہاں چھاتی کے کینسر کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ بڑھنے کا امکان ہے، فرانس اور سویڈن میں بھی حالات ابتر ہیں۔

بین الاقوامی ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے دوران تحقیق برطانیہ سمیت 50 ممالک کا کینسر ڈیٹا مرتب کیا۔

محققین نے غیر صحت مندانہ طرز زندگی مرض کے پھیلاؤ کا مرکزی سبب قرار دیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید