• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے گریڈ 19کے افسرسیکریٹری فیس لیس ایسسمنٹ ، یاور نواز کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے معطل کر دیاگیا جبکہ گریڈ20کے افسرعبدالحمید انجم آرائیں کو مس کنڈکٹ ، کرپشن پر دوسال کےلیے پروموشن روکنے کی سزا دی گئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ19کے افسریاور نواز نےاپنی من پسند پوسٹنگ کےلیے غیر ضروری اثر ورسوخ استعمال کیا ،سول سرونٹ رولز 5(1) کی خلاف ورزی پر مجاز اتھارٹی نے انھیں چار ماہ کےلیے معطل کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

ملک بھر سے سے مزید