اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے صدر منتخب ہونے والے افضل بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے نمائندے کے طور پر کامیاب امیدواروں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافتی برادری ان پر اعتماد کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی کے لئے ایک متحرک اور آزاد میڈیا ناگزیر ہے۔ پیپلز پارٹی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔