کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک کے مختلف علاقوں میں موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 37 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق گلگت اسلام آباد کی قومی ایئر کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606، اسکردو اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 451، 452 اور کراچی سکھر کی 2 پروازیں پی کے 536، 536منسوخ کی گئیں۔