• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 165 سال قدیم قوانین تبدیل کرنے کیلئے "قانونی اصلاحات کمیٹی" تشکیل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 165سالہ قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے "قانونی اصلاحات کمیٹی" تشکیل دے دی،ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860،قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم تجویزکریگی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ تیار کریگی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی "قومی سلامتی کے قانون" کا مسودہ بھی تیار کریگی۔
ملک بھر سے سے مزید