کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے النجیبی الیکٹرونک بازار صدر کے گودام میں چھاپہ مار کر 3کروڑ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق میسرز موبو پرو کھیپ کے ذریعے امپورٹڈ الیکٹرونک گیڈٹس آنلائن سیل کرنے میں ملوث اور ان کی رقم حوالہ ہنڈی اور چمک کے ذریعے ادائیگی کرتے تھے ۔چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ الیکٹرنوک واچ، ائیر بڈس ہیڈفونز چارجرز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 3 کروڑ پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی ہے جو حوالہ ہنڈی کے لیے استعمال کی جاتی تھی ۔آفس میں موجود عملہ برآمد ہونے والی امپورٹ پروڈکٹس اور مشکوک ادائیگیوں کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔گرفتار ملزمان میں محمد عثمان ولد محمد رفیق ، محمد آصف ولد محمد عبدل اور سید عمران ولد سید محمد سلیم شامل ہیں۔