• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے چیئرمین پی سی بی سےمستغفی ہونیکامطالبہ بھی کیا،عمران نے کہا میرے متعلق صرف پارٹی عہدیدار بات کریں،عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بانی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیااورکہا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائیگا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا اس نے ظلم کیا، وزیر داخلہ لگایا اس نے ظلم کیا محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا اس نے بیڑا غرق کیا،پاکستان میں اتنے عہدے کسی کے پاس نہیں جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں،بانی نے کہا اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے اسکو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید