• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تیسری پبلک ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپپنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تیسری بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ "پاکستان کے صحت کے مسائل اور ان کے حل" کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں ماہرین، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی تاکہ صحت عامہ کے اہم مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ کانفرنس میں مختلف تربیتی ورکشاپس، تحقیقاتی مقالے، اور مباحثے شامل تھے، جن میں ماں اور بچے کی صحت، ماحولیاتی اور پیشہ ورانہ صحت، متعدی اور غیر متعدی بیماریاں، طبی تحقیق میں مصنوعی ذہانت، غذائیت کی کمی کے حل اور صحت عامہ کے منصوبوں کے انتظام جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید