کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل پیکجنگ فلمزگروپ کے ریونیو میں 61فیصد کا اضافہ، پہلی ششماہی میں قبل از ٹیکس منافع464.67ملین روپے رہا، کمپنی کی فی حصص آمدنی0.81روپے رہی ،تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ نے 31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ اس ششماہی میں کمپنی کے مجموعی ریونیو میں 61فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدّت کی 10.08ارب روپے کے مقابلے میں اس سال کمپنی کا مجموعی ریونیو 16.25ارب روپے رہاجوکہ61فیصد ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ 31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی میں انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز کا قبل از ٹیکس منافع464.67ملین روپے رہا۔