کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن،بلال اظہر کیانی نےکہا ہے کہ کرکٹ اور کھیل کو جتنا غیرسیاسی زدہ کریں گے اتنی ہی بہتری آئے گی ،رہنما تحریک انصاف، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی یا ٹیم اچھی کارکردگی دکھا تی ہے تو ہم اس کا جشن مناتے ہیں۔ہار جیت کا مسئلہ نہیں ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے سے ہم زیادہ ہار رہے ہیں،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جج اور جرنیل کرکٹ بورڈ کے سربراہ کیوں بنتے رہے؟ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے باہر ہونے کے بعد بحث یہ ہورہی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہئے۔