کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی خواہاں پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار۔ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوپارہا۔
سلمان اکرم راجہ کا شیر افضل کے خلاف ایک اور سخت بیان۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شیر افضل پارٹی سے نکالے جاچکے یہ دو ٹوک فیصلہ ہے۔جو پارٹی میں آنا چاہتا ہے اسے زبان کو لگام دینا ہوگی۔
آج اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
شاہزیب خانزادہ نے مزیدکہا کہ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں پر اہم امریکی اتحادیوں میں تشویش۔امریکا کے یورپی اتحادی حیران و پریشان۔