• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنٹیفک آؤٹنگ اسکاؤٹس میں مدد کا جذبہ پیدا کرتی ہے، پروفیسر ارشد بھٹی

کراچی ( نیوز ڈیسک) ورچوئیل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر پروفیسر ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ سائنٹیفک آؤٹنگ کے ذریعے اسکاؤٹنگ ہی بچوں میں خود اعتمادی اور دوسروں کی مدد کا جذبہ پیدا کرتی ہے ، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے ورچوئیل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر جس مشن کا آغاز کیا ہے وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ وہ گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے سندھ اسکاؤٹس جمبوموٹ اور ورچوئیل یونیورسٹی انٹیگریشن کیمپ 2025 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔واضح رہے کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور ورچوئیل یونیورسٹی کے زیر اہتمام24تا27فروری تک کیمپ جاری رہے گا۔، اس موقع پر صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ ادا کیے۔ تقریب کے اختتام پر ورچوئیل یونیورسٹی کے ڈین آف فیکلیٹی ڈاکٹر محسن جاوید نے کہا کہ اس کیمپ میں پاکستان بھرسے آئے ہوئے طلباو طالبات کی شرکت سے ہمیں حوصلہ ملا ہے ۔ تقریب میں اسلام آباد سے آئے ہوئے ورچل یونیورسٹی کے عہدیداروں کنٹرولر امتحامات فیصل تحسین شاہ،رجسٹرارڈاکٹر اطہر عظیم، ڈاکٹر فخر انعام، ڈاکٹر ایاز،ڈاکٹر خاور،تنویر شاہ اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نائب صوبائی سیکریٹری فرقان احمد یوسفی ،حاجی رضا محمد شیخ ، ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ ، سینئر لیڈر ٹرینر عبد الحئ خان اور دیگر موجود تھے۔
ملک بھر سے سے مزید