• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدوں کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ تشویش ناک ہے،بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان میں امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس میں اسے کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ اس قسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی فوج نے ماضی میں کئی کامیاب آپریشن کے بعد دہشت گردوں کا جڑ سے صفایا کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید