اسلام آباد ( رانا غلام قادر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز 7پلاٹ 15ارب69کروڑ 40لاکھ روپے میں فروخت، کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ آئی ایٹ مرکز کا پلاٹ نمبر B۔1 / 3ارب34 کروڑ روپے میں فروخت،نیلامی مزید تین رو زتک جاری رہے گی ،آئی ایٹ مرکز کا پلاٹ نمبر B۔1 کو 3ارب34 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح G-8 مرکز کے پلاٹ نمبر B۔4 کو 78کروڑ99 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر C۔4 کو 69کروڑ99 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح G-9 مرکز کے پلاٹ نمبر 10 کوایک ارب سات کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ بلیو ایریا G-8 کمرشل پلاٹ نمبر 11 کو 3ارب46کروڑ60ارب روپے، بلیو ایریا G-8 کمرشل پلاٹ نمبر 12 کو 4ارب19کروڑ9 لاکھ روپے جبکہ F-7 مرکز کے پلاٹ نمبر X۔13 کو 2ارب12 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔