• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف IMF کی منظوری سے مشروط

اسلام آباد (ایجنسیاں)ناتھن پورٹرکی قیادت میں 9رکنی آئی ایم ایف جائزہ مشن 3مارچ کو اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچے گا‘ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا‘وفدآئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گاجبکہ وزارت خزانہ‘توانائی‘ منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے‘ایف بی آر‘ اوگرا‘ نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 15مارچ تک جاری رہیں گے۔مذاکرات دو مراحل میں تکنیکی اور پالیسی سطح پر ہوں گے ‘ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید