کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب منگل کو عباسی شہیداسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے، میئرکراچی ہیموفیلیاسوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کاافتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔ اس موقع پر لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی، لفٹ میں میئر سمیت ڈپٹی میئر ودیگر افراد بھی موجود تھے، اسپتال انتظامیہ، میئرسمیت تمام افراد 5 سے 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے، میئر، ڈپٹی میئر سمیت 15سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے جو محفوظ رہے جنہیں بعد ازاں لفٹ کا دروازہ کھول کر نکالا گیا۔