• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ارب روپے کی بھارتی ساختہ اسمگل شدہ دوائیں برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے10 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادوایات برآمد کرلیں،کسٹمز ترجمان کے مطابق کسٹمز کی تاریخ میں پکڑی جانے والی اسمگل شدہ ادویات کی سب سے بڑی کھیپ ہے ،ترجمان ایس ایم عرفان کے مطابق ضبط کی گئی کھیپ میں 2 کروڑ 17 لاکھ 94 ہزار ٹیبلٹس اور کیپسول شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق 2غیر معروف فارما کمپنیوں پر اسمگل شدہ دوائیں مارکیٹ کرنے کا شبہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید