واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایک سرکاری محکمے کے صدر دفتر کے اندر دکھائی گئی مصنوعی ذہانت سے تیار۔ کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلون مسک کے پاؤں چومنے کی ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ یہ ویڈیو پیر کو امریکی محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ(ایچ یو ڈی) کی اسکرینوں پر مختصر وقت کیلئے چلائی گئی۔اس میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ ٹرمپ کے قریبی تعلقات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہیں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کا انچارج بنایا گیا ہے اور انہیں وفاقی عملے اور اخراجات میں کمی کا کام سونپا گیا ہے۔ویڈیو پر لانگ لو دی رئیل کنگ( "Long Live the Real King" ) لکھا ہواتھا۔امریکی محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ عمل ٹیکس دہندگان کے وسائل کے غلط استعمال کے مترادف ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایسا لگتا ہے کہ لوپنگ فوٹیج مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔