اسلام آباد (طاہر خلیل) انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر اور وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اشفاق خلیل کو مرکز ی فلم سنسر بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزارتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیئرمین سنسر بورڈ کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔