کراچی (نیوز ڈیسک) سیئٹل کے ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو معطل کر دیا ہے جس میں امریکی مہاجر داخلہ پروگرام (USRAP) کو غیر معینہ مدت کیلئے روک دیا گیا تھا۔ جج جمال این وائٹ ہیڈ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ آرڈر کانگریس کے وضع کردہ قانون کی "موثر منسوخی" کے زمرے میں آتا ہے اور صدر کا اختیار اس حد تک نہیں جاتا۔