• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 4 ہزار 591 بچے لاپتہ ،3 ہزار 896 بازیاب ، 722 کی تلاش جاری

اسلام آباد(طاہر خلیل)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں لاپتہ بچوں کے 4 ہزار 591کیسز رپورٹ ہوئے ،3ہزار 869 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 72 کیسز میں لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے ۔شکایات کے فوری حل کیلئے وزیر اعظم پورٹل کو وزارائے اعلیٰ کے نظام سے منسلک کرنے کی ہدایت ، قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز، اسلام آباد میں رانا ارادت شریف خان، ایم این اے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری پارلیمانی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے وزیراعظم کے عوامی امور اور شکایات ونگ، پاکستان سٹیزن پورٹل کو وزرائے اعلیٰ کے شکایات کے نظام اور گلگت اور جموں کشمیر (آزاد کشمیر) کے شکایات کے طریقہ کار کے ساتھ مربوط کرنا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید