اسلام آباد (صالح ظافر) ملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی گروپوں کے چیف وہپس نے ایک ساتھ غیر ملکی دورہ کیا ہے جیساکہ وہ برطانیہ گئے ہیں۔ پارلیمانی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ چیف وہپس لندن میں انتہائی مصروف ہیں۔ انہیں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن یوکی برانچ (سی پی اے یو کے) کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے، اور اس دورے کو ایک ’’مطالعاتی دورہ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ان پارلیمنٹیرینز کی تربیت ہے جو قومی اسمبلی میں اپنے متعلقہ گروپوں کی سرگرمیوں کو منظم کرتے ہیں۔