اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عدنان یوسف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کیخلاف حادثہ کیس میں بریت کی درخواست منظور کر لی، گذشتہ روز سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں شانزے ملک کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمہ سے بری کر دیا۔