اسلام آباد (فاروق اقدس) کم وبیش پانچ سال کی پابندی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں اور دیگر متعلقہ امور کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے حکام پراعتماد ہیں کہ 15مارچ کو تمام مطلوبہ اقدامات اور متقاضی امور کا حتمی جائزہ لینے کیلئے برطانیہ کی ایئر ٹرانسپورٹ سیفٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی ،معائنے کے بعد برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔