کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی نے جعلی دستاویزات پر 2 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس ری فنڈحاصل کرنے والے ایکسپورٹر فہیم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان ریجنل ٹیکس آفس طارق اسد کے مطابق آر ٹی او انفورسمنٹ اسکواڈ کراچی نے سیلز ٹیکس ایف آئی آر میں مطلوب ملزم فہیم کو گرفتار کیا ہے ، کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ کے اسپیشل جج کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر این کے ایکسپورٹز کے مالک محمد فہیم کر گرفتار کیا گیا ہے۔