اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات نے پاک پی ڈبلیوڈی محکمے کو ختم کرنے کی مخالفت کردی ۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی جائے گی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی ٹتحلیل کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جا ئے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو چیئرمین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی ممبران نے پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے فیصلہ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملازمین متاثر ہوں گے بلکہ پبلک سروس کے افراسٹرکچر پراجیکٹس بھی متاثر ہوں گے۔ انھوں نے رائے دی کہ وزیر اعظم سے درخواست کی جا ئے گی کہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جا ئے ۔