کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے کراچی بحریہ ٹاؤن کی اراضی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے اعلی سینئر انتظامی زمیداروں سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔وکلا کاکہنا تھا کہ ایک سابق وزیر اعلی اور ایک موجودہ وزیرنے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیاہے۔