• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ سے طلاق کی خبروں پر گووندا نے کیا کہا؟

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبریں حقیقت ہیں یا محض افواہ؟ اس سے متعلق سوشل میڈیا اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی گزشتہ کچھ عرصے سے علیحدہ رہ رہی ہے اور سنیتا آہوجا نے مبینہ طور پر علیحدگی کا نوٹس بھیج دیا ہے، تاہم گووندا کا ان خبروں کو زیادہ اہمیت دیے بغیر  ردِعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک مختصر انٹرویو میں گووندا نے طلاق کی زیرِ گردش خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف کاروباری باتیں ہیں میں اپنی فلموں کی تیاری میں مصروف ہوں۔

گووندا کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر  توجہ دے رہے ہیں اور ذاتی معاملات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے۔

بھارتی اداکار کے منیجر ششی سنہا کا کہنا ہے کہ کچھ خاندانی افراد کے بیانات کی وجہ سے جوڑے کے درمیان مسائل پیدا ہوئے ہیں، لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گووندا اس وقت اپنی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور ہم اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کا نوٹس بھیج دیا ہے، لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید