• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازش جہانگیر نے ’سلو بھائی موومنٹ‘ شیئر کر دی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی متعدد دلکش تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی ہے، ان تصاویر میں سے ایک میں نازش جہانگیر کو سلمان خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کو ’سلو بھائی موومنٹ‘ کا کیپشن دیا ہے۔

نازش جہانگیر کی سلمان خان سے دبئی میں ملاقات پر دونوں شخصیات کے مداح خوش نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک صارف نے نازش جہانگیر کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دوسرے نمبر والی تصویر پہلے نمبر پر رکھنی چاہیے تھی۔

اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ خود سے تھوڑا زیادہ پیار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید