پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فرحان علی آغا نے بتایا ہے کہ اسلام کی جانب لوٹنے کے بعد زندگی میں تبدیلی آئی۔
فرحان علی آغا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مذہب سے قریب ہونے اور اصلاحی پروگرامز میں حصّہ لینے کے تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسلام کی جانب لوٹنے اور اصلاحی پروگرامز میں شرکت کرنے سے زندگی میں تبدیلی آئی جس نے میرے کیریئر پر بھی اچھا اثر ڈالا۔
اداکار نے بتایا کہ میرے مضبوط ایمان نے مجھے یہ سکھایا کہ جب تک انسان صحیح راستے پر چل رہا ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اللّٰہ نے ہر چیز سے نوازا ہے اور لوگوں کی ہزار کوششوں کے باوجود کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہا۔
فرحان علی آغا نے بتایا کہ مجھ سے لوگ کتنی محبت کرتے ہیں اس بات کا اندازہ 2003ء میں اس وقت ہوا جب میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اور بہت سے لوگ میرا خیال رکھنے آ گئے تھے۔