• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک آمد؛ وفاقی دارالحکومت میں 17 فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران شہریوںکو سستے داموںاشیا خورد و نوش کی فراہمی کیلئے 17 مقامات پر فئیر پرائس شاپس قائم کرنے کافیصلہ کر ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عرفان نواز میمن نے فئیر پرائس شاپس کی فہرست جاری کر دی ۔ فئیر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیاء خوردونوش خرید سکیں گے یہ فیئر پرائس شاپس جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون ، ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 ، بارہ کہو ،بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون اور ایف سکس ،جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں قائم ہونگیں ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹلسٹ اور معیار کو یقینی بنانے پر مامور ہوں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید