• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اور ڈپٹی سیکریٹری تعلیمی بورڈ حیدرآباد کو توہین عدالت کے نوٹس

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے چئیرمین اور ڈپٹی سیکریٹری کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرکے 15 جولائی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔عدالت میں حیدرآباد تعلیمی بورڈ سیکریٹری شوکت علی خانزادہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ دونوں رات گئے اچانک تعلیمی بورڈ کے چئیرمین سہیل انور بلوچ نے غیر قانونی طور پر انہیں معطل کیا تھا،جس کے خلاف دائر درخواست پر عدالت عالیہ نے مجھے تمام اختیارات کے ساتھ بحال کرکے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید