• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں، آئینی بنچ کا فیصلہ قانون کی درست تشریح ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی قائم اور قانون کی درست تشریح ہے،اپوزیشن کو چا ہئے کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ حکومت کو اب ایوان میں دو تہائی اکثریت مل گئی ہے اسے اب عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی، گراں فروشوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون آپریشن کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی جائے، بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی سے صنعت کاروں اور تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ کیا، گڈ گورننس سے حکومت اگلے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت صوبائی حکومتوں کی کار کردگی کو بھی مانیٹر کرے، وزیر اعظم صوبائی حکومتوں سے مل کر ہر صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی پیش رفت کریں۔

ملک بھر سے سے مزید