• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصوبہ، صارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائے گی، سوئی سدرن کا اعتراف

اسلام آباد (عاطف شیرازی،نامہ نگار) سوئی سدرن نے اعتراف کیا ہے کہ گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کےمنصوبہ سےصارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائیگی،آئندہ اجلاس میں معاہدے کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،پٹرولیم کی قائمہ کمیٹی نے سوئی سدرن سے جے جے وی ایل کے ساتھ ایل پی جی بارے معاہدے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ معاہدے سے مقامی گیس کم ہو جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس مصطفی محمود کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر پٹرولیم اجلاس میں شریک نہ ہوئے جس پر کمیٹی کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ پٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کر رہے ہیں۔ممبر کمیٹی اسد نیازی نے کہا کہ کیا اس کا اثر صوبوں پہ پڑے گا؟۔ پٹرولیم حکام نے کہا کہ سندھ نے یہ معاملہ مشترکہ مفاد کونسل میں لے جانے کی بات کی ہے۔ایس ایس جی سی ایل حکام نے بتایا کہ کمپنی جے جے وی ایل کے ساتھ ایل پی جی کا معاہدہ کرنے جا رہی ہے معاہدے سے مقامی گیس کم ہو جاے گی۔جے جے وی ایل ایل پی جی بنا کر نجی مارکیٹ میں بیچیں گے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں معاہدے کی تفصیلات طلب کر لی۔
اہم خبریں سے مزید