• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ: قائمقام چیف جسٹس کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

کوئٹہ(خ ن) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عدالت عالیہ کے تمام معزز جج صاحبان نے شرکت کی اجلاس میں سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ڈاکٹر صلاح الدین مینگل ایڈوکیٹ مرحوم کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ و رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اِن کی خدمات کو سراہا گیا ۔ مرحوم جو کہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی علمی و ادبی خدمات کے تناظر میں بھی اِن کے کردار کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے براہوی ادب میں عالمی درجہ کی تصنیفات اور ادب تخلیق کرنے کا اعتراف کیا گیا۔ مرحوم جو کہ ایک ممتاز قانون دان اور اعلیٰ پائے کے دانشور تھے کی علمی و قانونی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کا اعادہ کیا گیا ۔ آخر میں تعزیتی قرارداد کے زریعے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی ٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان پر دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید